ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان ہاکی کو ایک اور دھچکا لگ گیا۔
سندھ حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو دی جانے والی سالانہ گرانٹ روک دی۔ وزیر کھیل سندھ جنید علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیاست میں ہاکی اور ہاکی میں سیاست چل رہی ہے۔۔
انہوں نے الزام لگیا کہ پی ایچ ایف اور پی سی بی میں بیٹھے اعلیٰ عہدیدار اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں جب خطیر رقم کی گرانٹ کا علم ہوا تو حیران رہ گیا تھا۔
- Advertisement -
ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہاکی کو دی جانے والی گرانٹ کی منطق سمجھ نہیں آئی کیونکہ پی ایچ ایف وفاق کے ماتحت ہے اور اس کا بوجھ سندھ پر ڈالا گیا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ اگر گرانٹ دینی ہی ہے تو سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کو دے دیں۔