منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں سرفراز احمد کی کپتانی خطرے میں پڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مینجمنٹ نے کپتان بدلنے پر غور شروع کردیا ہے اور کہا جارہا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں سرفراز احمد بطور کھلاڑی گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔

نئے کپتان کے لیے مینجمنٹ نے مشاورت شروع کردی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سرفراز احمد نے مسلسل آٹھ سیزن میں گلیڈی ایٹرز کی قیادت کی اور ان کی کپتانی میں گلیڈی ایٹرز نے تین فائنل کھیلے ایک ٹائٹل اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا۔ تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔ پلیئر ڈرافٹ کے لیے ِپک آرڈر کو اس ماہ حتمی شکل دے دی گئی ہے جس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ڈرافٹ میں پہلا کھلاڑی ِپک کرنا ہے۔

پلاٹینم کیٹیگری کے لیے پہلے راؤنڈ کا سلیکشن آرڈر پچھلے سیزن کی آخری ٹیم سے پہلی ٹیم کی اسٹینڈنگ کے مطابق ہوگا۔

پاکستان سپر لیگ میں مقامی کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا عمل دس نومبر کو مکمل ہوچکا ہے جبکہ غیرملکی کرکٹرز کی رجسٹریشن پچیس اکتوبر سے شروع ہوگئی تھی جس میں کئی ٹاپ کھلاڑیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اس کے علاوہ بدھ کے روز کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹریڈ کے نتیجے میں حسن علی اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی کنگز میں آئے ہیں جبکہ عماد وسیم اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں