جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

سڈنی ایئرپورٹ پر قومی کھلاڑیوں کی سامان ٹرک پر رکھنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے شہر سڈنی ایئرپورٹ پہنچنے پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی اپنا سامان خود ٹرک پر رکھنے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

قومی ٹیم آسٹریلیا سے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے سڈنی پہنچ گئی ہے جہاں شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

تاہم سڈنی پہنچ کر ایئرپورٹ سے باہر نکلنے کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود ٹرک پر لوڈ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اپنی مدد آپ کے تحت سامان ٹرک پر رکھ رہے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کھلاڑیوں نے وقت بچانے کے لیے اپنا سامان خود ٹرک میں لوڈ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم سڈنی سے کینبرا پہنچے گی جہاں 2 دسمبر کو آرام کرنے کے بعد 3 دسمبر سے اپنے ٹریننگ سیشن کا آغاز کرے گی جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کینبرا میں 6 سے 9 دسمبر تک چار روزہ میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 14 دسمبر کو ہوگا۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں