منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

سعودی عرب: محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری !

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مملکت کے بیشترعلاقوں میں آج سے پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے‘۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا تھا کہ حائل، تبوک، الباحہ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، الجوف اورحدود شمالیہ ریجن موسمی صورتحال سے متاثر ہوں گے۔

بعض علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، جبکہ بارش کے ساتھ گردو غبار اور تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل موسمیات کے قومی مرکز کے تجزیہ کارعقیل العقیل کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ’اس سال موسم سرما کے دوران سعودی عرب میں دیگر برسوں کے مقابلے میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے‘۔

شرقیہ ریجن، قصیم، مدینہ اور حائل خاص میں شدید بارشیں ہوں گی۔

سعودیہ عرب: پاکستانی ملازمین کے لئے خوشخبری!

انہوں نے کہا تھا کہ ’اس سال موسم سرما میں بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔ خصوصا دسمبر میں بارش کا تناسب پچاس فیصد تک زیادہ ہوگا‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں