منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

’الوداع کہنا آسان نہیں ہوتا‘ نسیم شاہ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

 پی ایس ایل سیزن 9 کی ایک اور کامیاب ٹریڈ ہوئی ہے جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ابرار احمد اور وسیم جونیئر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔

- Advertisement -

فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایکس پر لکھا کہ ’الوداع کہنا آسان نہیں ہوتا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ سفر ختم ہوا، مواقع دینے پر کوئٹہ کی ٹیم اور اعتماد پر ندیم عمر کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’نئے سفر کے لیے پرجوش ہوں۔‘

اس حوالے سے نسیم شاہ نے بھی انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں کرکٹر نے لکھا ‘اگلی منزل، اسلام آباد’۔

کوئٹہ کو اسلام آباد کے پہلے راؤنڈ کی پلاٹینم پک بھی مل گئی ہے جبکہ اسلام آباد کو کوئٹہ کی تیسرے راؤنڈ کی پلاٹینم پک ملی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کا پلیئر ڈرافٹ بدھ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوگا، تقریب کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی فی الحال ممکنہ تاریخ 8 فروری سے 24 مارچ 2024 دی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں