جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اضطراب اور ڈپریشن سے بچنے کا آسان طریقہ

اشتہار

حیرت انگیز

ضرورت سے زیادہ پریشان کن خیالات اور حالات آپ کو ڈپریشن میں مبتلا کرسکتے ہیں، یہ کیفیات بے چینی اور تشویش میں بھی اضافے کا باعث بنتی ہیں جو بعد میں مزید پیچیدگیوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

اگر انسان اپنی سوچ کو قابو میں نہیں کرتا تو وہ رفتہ رفتہ ذہنی مریض بھی بن سکتا ہے، سوچ اور خیالات پر کنٹرول دراصل پُرسکون زندگی کا ایک اہم کلیہ قرار دیا جاتا ہے۔

اس ڈپریشن کی پریشانی سے نجات حاصل کرنے کیلیے ورزش کا اہتمام کرنا بہت ضروری ہے جس کیلئے یوگا ایک بہترین طریقہ علاج ہے جس پر عمل کرنا زیادہ مشکل بھی نہیں۔

- Advertisement -

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں یوگا ایکسپرٹ وجاہت یوگی نے ٹینشن پریشانی، ڈپریشن اور اضطراب سے بچنے کیلئے کچھ مفید ایکسرسائز بتائیں جس پر عمل درآمد سے ان پریشانیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دوا کے بغیر بھی ڈپریشن سے محفوظ رہنے کے کئی طریقے موجود ہیں، جن میں تناؤ کو کم کرنا، ورزش، سانس لینے کی مختلف مشقیں اور یوگا کرنا شامل ہیں۔

وجاہت یوگی کا کہنا تھا کہ انسان کا حرکت میں رہنا بہت ضروری ہے چاہے وہ کسی بھی قسم کی ورزش ہو، ڈپریشن کی اہم وجہ ہمارا طرز زندگی بھی ہے جسے ہم نے بہت سہل اور آرام دہ بنالیا ہے، ہم نے خود کو کمروں میں بند کرلیا ہے اور دھوپ بھی باقاعدگی سے نہیں لیتے۔

اس موقع پر انہوں نے مختلف ایکسرسائز کرکے دکھائیں جن پر عمل کرنے سے ڈپریشن اور اسٹریس سے نجات مل سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں