اتوار, دسمبر 15, 2024
اشتہار

ایمان خان کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمان خان کی ویڈیو مداحوں کو بھا گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمان خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں گانے کے بول لکھے ’کب اداسی نے اس دل میں گھر کرلیا۔‘

- Advertisement -

ایمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لوکیشن میں گلوکار ذیشان علی اور گانے کا نام ’سادگی‘ لکھا۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ایمان خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

واضح رہے کہ ایمان خان معروف اداکارہ لائبہ خان کی چھوٹی بہن ہیں اور متعدد ڈراموں میں مختصر کردار نبھا چکی ہیں۔

اداکارہ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پنجرہ‘ اور ’بیٹیاں‘ میں مختصر کردار نبھایا تھا۔

ایمان خان ڈرامہ سیریل ’کچھ ان کہی‘ میں ’نیہا‘ کا کردار ادا کیا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سجل علی، بلال عباس خان، شہریار منور، قدسیہ علی، عدنان صمد خان، میرا سیٹھی، علی سفینا، بابر علی، ونیزا احمد، مصدق ملک، اسرا غزل اور محمد احمد شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں