وکٹ کیپربیٹر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مجھے اور رضوان کو منیجمنٹ جو بھی رول دے گی اس پر پورا اتریں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپربیٹر سرفراز احمد نے کینبرا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کرکٹ کھیلتے ہیں تو جو بھی رول دیا جائے ہم اس کے لیے تیار رہتے ہیں، رضوان اور مجھے جو بھی رول دیا جائے گا اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔
سابق کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا ایک ٹاپ ٹیم ہے اور آپ اس کے خلاف ٹیسٹ سیریز کھیل رہے ہیں، آسٹریلیا اپنے ملک میں ہمیشہ ٹف رہی ہے، ہمارا ٹیم گول یہ ہی ہے کہ یہاں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے اور سیریز جیتنی ہے، ہماری ٹیم بہت اچھی ہے میدان میں اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔
We want to play best quality cricket in Australia… Kaptaaan#Pakistan #PakistanCricketTeam pic.twitter.com/8kh3IslqNA
— Ali Hasan 🏅 (@AaliHasan10) December 4, 2023
سرفراز احمد نے کہا کہ کینبرا میں موسم اچھا ہے، چار روزہ میچ ہمارے لیے اہمیت رکھتا ہے، آسٹریلیا کا ٹور چیلنجنگ ہوتا ہے، ہماری کوشش ہے کہ پریکٹس میچ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔
سرفراز نے کہا کہ ڈیوڈ وارنر کے لیے نیک خواہشات ہیں، کوشش کریں گے کہ انہیں جتنا جلد آؤٹ کر سکیں کریں، ہماری کوشش ہے کہ ان کو اچھا اسٹارٹ نہ لینے دیں اور آؤٹ کردیں۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ پرتھ ٹیسٹ کے لیے اچھی تیاری کر رہے ہیں، ہ،اری بیٹنگ اور فاسٹ بولنگ لائن اچھی ہے، یہ نسیم شاہ کی کمی پوری کر سکتے ہیں۔