جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بارش اور ژالہ باری، قومی ٹیم کی پریکٹس تفریح میں تبدیل، دلفریب ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران بارش اور ژالہ باری ہوئی تو ٹریننگ تفریح میں بدل گئی۔

پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز سے قبل پرائم منسٹر الیون کے خلاف ایک چار روزہ میچ کھیلے گی جس کے لیے اس نے کینبرا میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

میچ سے قبل ٹریننگ کے لیے گزشتہ روز قومی ٹیم نے کینبرا گراؤنڈ پہنچی۔ ابھی کھلاڑیوں نے گراؤنڈ میں فزیکل ٹریننگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی ہی تھی کہ اچانک بادل گھر کر آگئے اور بارش کے ساتھ ژالہ باری شروع ہو گئی۔

- Advertisement -

پھر کیا تھا ٹریننگ کرتے کھلاڑیوں کی رگ ظرافت پھڑکی اور انہوں نے اس سہانے موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹریننگ سیشن کو تفریحی سیشن میں بدل دیا۔

بارش اور ژالہ باری میں قومی کھلاڑیوں کی خوش گپیوں اور موج مستیوں کی ویڈیو کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری کر دیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ژالہ باری سے دیکھتے ہی دیکھتے سر سبز گراؤنڈ نے سفید چادر اوڑھ لی۔ اس دوران بھیگے موسم سے لطف اندوز ہونے والے حسن علی برف کے گولے جمع کرتے دکھائی دیے جب کہ کئی کھلاڑی شیڈ کے اندر خوش گپیاں کرتے رہے۔

 

بعد ازاں بارش اور ژالہ باری نہ رکنے پر قومی ٹیم کو انڈور بیٹنگ اور بولنگ کی پریکٹس کرنا پڑی۔

پاکستان ٹیم کینبرا میں 6 دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جبکہ تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں