منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

بھارت میں طوفان ”میچونگ“ کے اثرات، طوفانی بارشوں نے مچادی

اشتہار

حیرت انگیز

سمندری طوفان میچونگ کے باعث بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شدید بارشوں نے تباہی مچائی ہوئی ہے، جس کے باعث چنئی شہر بری طرح متاثر ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست تامل ناڈو کے شمالی ساحل پر ہونے والی بارشوں سے چنئی شہر اور دیگر اضلاع شدید متاثر ہوئے ہیں۔طوفان میچونگ آندھرا کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے تاہم طوفان سے ریاست تامل ناڈو اور پوڈو چیری میں شدید بارشیں جاری ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی شہر کے بیشترعلاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ متعدد علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور بعض علاقوں میں سیلابی ریلا گاڑیوں کو بھی بہالے گیا۔

- Advertisement -

چنئی کے پڑوسی اضلاع میں رات گئے شدید بارشیں ہوئیں اور اس دوران بعض مقامات پر 196 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت نے نجی اداروں پر زور دیا ہیکہ اس صورتحال میں وہ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کریں، جبکہ چنئی شہر میں ہونے والی شدید بارشوں کی وجہ سے اسکول، کالجز اور سرکاری دفاتر میں آج چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

شہر میں ہونے والی طوفانی بارشوں کے سبب چنئی ائیرپورٹ بھی زیر آب آگیا جہاں رن وے تالاب کا منظر پیش کررہا ہے، ائیرپورٹ انتظامیہ نے بدترین صورتحال کے سبب 12 ڈومیسٹک اور بین الاقوامی پروازوں کو بھی منسوخ کردیا ہے۔ جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں