جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ پر کےالیکٹرک کا بیان

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان نے کہا ہے کہ کےالیکٹرک کی ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ پر نیپرا نے اظہار اطمینان کیا ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق نیپرا کی ڈسکوز بلنگ انکوائری رپورٹ میں بتایا گیا ہے میٹر ریڈنگ کے لئے کےالیکٹرک ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس استعمال کرنے والا واحد ادارہ ہے ہینڈ ہيلڈ ڈیوائس میٹر ریڈنگ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے موثر طریقہ ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ رپورٹ میں کےالیکٹرک کی ماہوار بلنگ نیپرا کی دی گئی مدت کے مطابق پائی گئی – کے الیکٹرک کی جانب سے بلنگ سائیکل میں کوئی لاپرواہی نہیں پائی گئی۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق کراچی کے پروٹکٹد صارفین کی بلنگ میں سلیب کا ردو بدل نہیں پایا گیا جو خوش آئند ہے رپورٹ میں اٹھائے گئے دیگر نکات کے حوالے سے نیپرا اتھارٹی کے ساتھ تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں