منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

وسیم اکرم نے کس کو بہادر بننے اور ڈٹ جانے کا مشورہ دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ورلڈ کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی پوری منیجمنٹ تبدیل ہوچکی ہے ایسے میں وسیم اکرم نے نئی منیجمنٹ کو اہم مشورہ دیا ہے۔

حالیہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں شرمناک شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، کوچ، چیف سلیکٹر سمیت پوری منیجمنٹ تبدیل ہوچکی ہے اور نئی منیجمنٹ کا پہلا امتحان دورہ آسٹریلیا ہے جس کے لیے قومی ٹیم کینگروز کے دیس پہنچ چکی ہے۔

اس صورتحال میں سابق کپتان لیجنڈری وسیم اکرم نے قومی ٹیم کی نئی منیجمنٹ کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’بہادر بنو اور جو فیصلہ کر لیا ہے اس پر قائم رہو‘‘۔

- Advertisement -

وسیم اکرم نے کہا کہ ہر تھوڑی تھوڑی دیر بعد پریس کانفرنس نہیں کرنی چاہیے اگر فیصلے بار بار تبدیل کیے جائیں گے تو ٹیم پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم کا یہ مشورہ اس وقت سامنے آیا ہے جب دو روز قبل سابق کپتان سلمان بٹ کو پہلے سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا بعد ازاں ماضی کے اسپاٹ فکسنگ کیس معاملے پر نگراں وزیراعظم کی ہدایت پر ان کی تقرری کا فیصلہ واپس لیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں