جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والے اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا میں مبتلا ہونے لگے

اشتہار

حیرت انگیز

یروشلم : فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے والے اسرائیلی فوجی خطرناک بیکٹیریا میں مبتلا ہونے لگے، جس کے باعث درجنوں فوجیوں کو اسرائیل کے اسپتال ہائفہ منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ میں ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کرنے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں کو خطرناک بیکٹیریا شگیلا کی لپیٹ میں آگئے۔

اسرائیلی فوجی اہلکار پِچیش، بخار، آنتوں اور پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں ، جس کے باعث درجنوں فوجی اسرائیل کے اسپتال ہائفہ میں منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے دوران ملنے والے غیر معیاری کھانوں اور انہیں محفوظ رکھنے کے غیرمناسب انتظامات کی وجہ سے بہت سے فوجی شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا ہوئے۔

اسرائیلی اخبار کے مطابق بیماریوں میں ایک سے دوسرے کو لگنے والے انفیکشنز ، ہیضہ اور جِلد کے انفیکشنز کے بھی متعدد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یاد رہے : حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے ایک اسرائیلی میں ایک خاص ذہنی تناؤ کی علامات کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک نئی ریسرچ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں کے بعد ہر 3 میں سے 1 اسرائیلی میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کی علامات کے حوالے یہ تحقیق اخوا اکیڈمک کالج، حیفہ یونیورسٹی اور کولمبیا یونیورسٹی کے محققین کی طرف سے کی گئی ہے، جس میں 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 420 اسرائیلیوں کا غزہ میں حملوں اور اس کے نتیجے میں ہونے والی جنگ کے بارے میں سروے کیا گیا۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق سروے میں معلوم ہوا کہ 34 فی صد افراد میں پی ٹی ایس ڈی کے ساتھ مطابقت رکھنے والی علامات موجود تھیں، اور جو لوگ حملوں سے براہ راست متاثر ہوئے یا اپنے کسی قریبی کو اس میں کھویا، ان میں سے 50 فی صد افراد میں پی ٹی ایس ڈی کی علامات دیکھی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں