جمعہ, مئی 23, 2025
اشتہار

سینے کی جکڑن اور بلغم کے خاتمے کا فوری علاج ، لیکن کیسے ؟

اشتہار

حیرت انگیز

موسمِ سرما میں سینے میں انفیکشن یا سینہ جکڑنے کی شکایات عام ہوجاتی ہیں تاہم یہ علامات کسی اور موسم میں بھی ہوسکتی ہیں۔

سینے کی جکڑن سانس کی نالی کے انفیکشن کی ایک قسم ہے جو سانس کی نالی کے نچلے حصے کو متاثر کرتی ہے جس سے مریض سانس لینے میں گھٹن اور دشواری محسوس کرتا ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ موسم سرما کے آغاز سے ہی ریشہ بننا شروع ہوجاتا ہے جس کے نیتجے میں سینے میں بھاری پن اور جکڑن شروع ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر ام راحیل نے اس پریشانی سے بچنے کیلئے ناظرین کیلئے ایک بہترین نسخہ تجویز کرتے ہوئے کہا کہ یہ نسخہ سب استعمال کرسکتے ہیں، انہوں نے اس کو بنانے کی ترکیب بھی بتائی جو نہایت سستی اور آسان ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صبح نہار منہ ایک چمچ شہد میں چوتھائی چمچ پسی ہوئی کالی مرچ ملا کر کھائیں اس دوران آپ ادرک کا ایک انچ کا ٹکڑا اور ملیٹھی کا ٹکڑا ڈال کر دو کپ پانی میں ڈال دیں اور جب پانی سوکھ کر ایک کپ رہ جائے تو چھان کر وہ قہوہ پی لیں اور تھوڑی دیر بعد ناشتہ کرلیں۔ یاد رہے کہ قہوہ شام کے وقت بھی پینا ہے۔

اس کے ساتھ ہی سفیدے کا تیل بھی بہت فائدہ مند ہے اسے تھوڑا سا کانوں کے پیچھے لگالیں اور رومال پر لگا کر اس کی خوشبو سونگھتے رہیں کیونکہ اس کی خوشبو آپ کی سانس کی نالیوں میں داخل ہوکر ریشہ یا بلغم جمنے نہیں دے گی۔

ڈاکٹر ام راحیل نے بتایا کہ رات کو سونے سے پہلے ایک گلاس نیم گرم دودھ میں ہلدی ڈال کر پئیں لیکن یاد رہے کہ ہلدی میں ایک چمچ گھی یا آئل ملا کر دودھ میں مکس کریں۔ صرف دو دن میں اس کا اثر سامنے آجائے گا اس سے سینہ بالکل صاف ہوجائے گا، ریشہ اور بلغم بھی ختم ہوجائیں گے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں