جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

حماس سربراہ کے اثاثے منجمد، پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

فرانس نے غزہ میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کے اثاثہ جات منجمد کر دیے ہیں جب کہ ان کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق فرانس نے منگل کو غزہ میں حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کے اثاثہ جات کو منجمد کر دیا ہے جب کہ سرکاری جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یحییٰ سنوار کا نام پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے گا۔

سفارت کاروں نے بتایا ہے کہ یورپی یونین کی سطح پر حماس سے منسلک افراد اور مالیاتی نیٹ ورک پر پابندیاں لگانے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ اس سے قبل فرانس نے گزشتہ ماہ 13 نومبر کو حماس کے ملٹری ونگ القسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف اور ان کے نائب مروان عیسیٰ پر پابندیاں عائد کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں