اشتہار

ہر عمارت کی جانچ کرنی چاہیے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں، گورنر سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

گورنرسندھ کا عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کے بعد کہنا ہے کہ ہراس عمارت کی جانچ کی جائے جہاں ایسے واقعات ہو سکتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی میں ایک اور واقعہ ہوگیا ہے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ اداروں کیساتھ بلڈنگ انتظامیہ بھی ایسے معاملات کو نہیں دیکھتے۔ اس قسم کے واقعات ہونے ہی نہیں چاہئیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عمارت میں گودام بنا دیے گئے ہیں جو انتہائی غلط اقدام ہے۔ جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے تو فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچتی ہے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اپنی غلطیاں تسلیم کرنی چاہئیں اور صورتحال کو ٹھیک کرنا چاہیے۔ مسئلہ یہ ہے کہ جو کام جس کا ہے وہ اسے چھوڑ کر دوسرے کام کر رہا ہوتا ہے۔ میئرکراچی کو بھی فون کرکے واقعے کی تحقیقات کراؤں گا۔

گورنر نے سوال کیا کہ آج تک کراچی میں جتنی آگ لگنے کے واقعات ہوئے ہیں کون اس کا ذمہ دارقرارپایا ہے؟ کوئی معطل نہیں ہوتا کسی کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا جاتا،

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ اس واقعے کے بعد بھی ذمہ داروں کا تعین نہیں ہوگا اور لوگ بھول جائیں گے۔

واضح رہے کہ کراچی میں عائشہ منزل کے قریب عرشی شاپنگ مال میں آگ لگ گئی ہے۔ فوم کی دکانوں میں لگنے والی آگ نے رہائشی عمارت کولپیٹ میں لےلیا ہے۔ رہائشی عمارت سے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں نکالا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں