ممبئی: معروف بالی وڈ اسٹار سنی دیول کی سنسان سڑک پر نشے کی حالت میں پیدل چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔
بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق سنی دیول کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ممبئی کی ایک سڑک پر گھوم رہے ہیں اور بظاہر نشے میں دھت دکھائے دیتے ہیں۔
ویڈیو پر سنی دیول کے زیادہ تر مداحوں نے کہا کہ وہ لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ دیگر سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ لیکن اب مذکورہ ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
Afwaahon ka ‘Safar’ bas yahin tak #Shooting #BTS pic.twitter.com/MS6kSUAKzL
— Sunny Deol (@iamsunnydeol) December 6, 2023
ایکیلون پروڈکشن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ مذکورہ ویڈیو اداکار کی آئندہ آنے والی فلم ’سفر‘ کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ کی گئی۔
فلم کے پروڈیوسر وشال رانا نے بتایا کہ یہ ویڈیو رات کے ایک سین کی عکس بندی کے دوران ریکارڈ کی گئی لہٰذا لوگ خبر معلومات نہ پھیلائیں۔
دوسری جانب سنی دیول نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر مذکورہ ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’افواہوں کا سفر بس یوں ہی۔‘