23.8 C
Dublin
منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

’چلاؤ مت‘ جیا بچن غصے میں آگئیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ و ادکارہ جیا بچن غصے میں آگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پہلی فلم ’دی آرچیز‘ کے پریمیئر کے موقع پر امیتابھ بچن کی اہلیہ و اداکارہ جیا بچن میڈیا کے نمائندوں پر برس پڑیں۔

گزشتہ روز دی آرچیز کے پریمیئر میں شاہ رخ خان کی فیملی، ریکھا، کترینہ کیف، مادھوری ڈکشٹ، رنبیر کپور، نیتو کپور، ہریتک روشن، صبا آزاد، فرحان اختر، شیبانی ڈانڈییکر، شبانہ اعظمیٰ، بچن فیملی ودیگر نے شرکت کی۔

- Advertisement -

تاہم دی آرچیز کے پریمیئر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں جیا بچن کو ٹینا امبانی کے ساتھ تصاویر بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میڈیا کے نمائندے تصویر کے لیے جیا بچن کا نام لے کر انہیں پکارتے ہیں جس پر اداکارہ پہلے تو ہاتھ کے اشارے سے غصے میں صحافیوں کو روکتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ ’چلاؤ مت‘۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے جیا بچن کو ان کے رویے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی 1973 میں ہوئی تھی، اس جوڑی کے دو بچے شویتا بچن نندا اور ابھیشیک بچن ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں