فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان اسرائیل کو دھمکی دے تو غزہ جنگ رک سکتی ہے۔
اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ’حرمت اقصیٰ کانفرنس‘ سے ٹیلفونک خطاب میں اسماعیل ہنیہ نے کہا ہم اس وقت اسرائیل کے جدید ترین ہتھیار تباہ کر رہے ہیں جس میں ہمیں امید ہے کہ کامیاب ہوں گے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ہے اور اگر اسرائیل کو دھمکی دے تو جنگ رک سکتی ہے، پاکستان سے ہمیں بہت سی امیدیں ہیں۔
متعلقہ: فلسطین کا دو ریاستی حل قبول نہیں، اس مطالبے سے پرہیز کیا جائے، مفتی تقی عثمانی
اپنے خطاب میں حماس کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر حملہ کر کے اسے ہمیشہ کیلیے ختم کر دینا چاہتا تھا، اسرائیل کے حملے سے قبل اپنے دفاع میں اسرائیل پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک طرف غزہ اور بیت المقدس پر قبضہ کرنا چاہتا تھا، دوسری طرف مسلمان ممالک سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کا پلان تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں میں 20 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، حماس کے مجاہدین ہر سطح پر اسرائیل کو ناکوں چنے چبوا رہے ہیں۔