منگل, نومبر 19, 2024
اشتہار

صہیونی فوج کی جبالیہ کیمپ پر بمباری، الجزیرہ کے صحافی کا پورا خاندان شہید

اشتہار

حیرت انگیز

غزہ: صہیونی فوج نے جبالیہ کیمپ پربمباری کرکے الجزیرہ کے صحافی مومن الشرافی کے پورے خاندان کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نہتے اور معصوم فلسطینیوں کی نسل کشی تیسرے ماہ میں داخل ہوگئی ہے لیکن دہشت گرد صہیونی فوج کی وحشیانہ بمباری اورحملوں کاسلسلہ نہ تھم سکا۔

اسرائیلی فوج نے جبالیہ کیمپ پربمباری کرکےالجزیرہ کے صحافی کا پورا خاندان ختم کردیا، مومن الشرافی کے اہل خانہ کے اکیس افراد شہید ہوئے۔

- Advertisement -

اسرائیلی دہشت گردی میں اب تک سات ہزار بچوں، چار ہزار خواتین سمیت تقریباً ساڑھے سولہ ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ پندرہ لاکھ افراد بے گھر ہیں اور سات ہزار ملبے تلےدبے ہیں۔

شمالی غزہ میں اسی فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیربن گئی ہیں جبکہ دو ماہ کے دوران اسرائیل فلسطینیوں پر تین ایٹم بم کے برابر بارودبرسا چکا ہے۔

وسطی غزہ میں مغازی پناہ گزین کیمپ کےملبے سے کم ازکم دس لاشیں نکال لی گئیں اور غزہ میں خوراک کا بحران بھی جنم لینے لگا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں