چین میں دنیا کے پہلے فورتھ جنریشن نیوکلیئر پاور پلانٹ نے کمرشل آپریشن شروع کر دیا۔
این پی پی نے چینی صوبے شانڈونگ میں باضابطہ کمرشل آپریشن شروع کیا ہے۔ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاور پلانٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کا نیوکلیئر پاور پلانٹ 70 گنا زیادہ توانائی پیدا کر سکتا ہے۔
منصوبے پر 2002 میں کام شروع کیا گیا تھا جس کی منظوری 2011 میں دی گئی تھی۔
- Advertisement -
خبر ایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلے اور سونامی کے بعد منصوبے پر کام روک دیا گیا تھا۔ دسمبر2012 میں منصوبے پر دوبارہ کام شروع کیا گیا اور 9 سال بعد بجلی پیدا کی گئی۔
چین جوہری توانائی کی پیداوار میں فرانس اور امریکا کے بعد تیسرےنمبر پر ہے۔ آئی اےای اے کا کہنا ہے کہ چین 2030 تک جوہری توانائی کی تنصیب میں دنیا کی قیادت کرے گا۔