جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نوال سعید کی انسٹاگرام تصویر کے چرچے

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نوال سعید نے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی ہدایت کار قاسم علی مرید کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں معروف اداکارہ حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان مرکزی کردار ادا کریں گے۔

گزشتہ دنوں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان کے کردار کی پہلی جھلک جاری کی گئی تھی۔

- Advertisement -

تاہم اب اداکارہ نوال سعید نے بھی ڈرامے کے ہدایت کار قاسم علی مرید کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’جان جہاں، لاجواب قاسم علی مرید کے ساتھ۔‘

نوال سعید نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل بھی نوال سعید نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

نوال سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ویراں‘ میں ’منہل‘ کا مرکزی کردار ادا کیا تھا ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حسن خان، شہروز سبزواری، سیمی پاشا، راشد فاروقی، حنا رضوی، صبیحہ پاشا ودیگر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں