غزہ : اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کی سرنگیں سمندری پانی سے بھرنے کی تیاری کی تصاویر جاری کردی گئیں، ساحل سمندر کے پناہ گزین کیمپ کے شمال میں 5پمپس نصب کردئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے حماس کی سرنگوں کو سمندر کے پانی سے بھرنے کی تیاری کرلی ، اسرائیلی فوج کی جانب سے تیاری کی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔
اسرائیل نے ساحل کے پناہ گزین کیمپ کے شمال میں پانچ پمپ نصب کردئیے ہیں ،عرب میڈیا نے بتایا پمپ فی گھنٹہ ہزاروں کیوبک میٹرپانی منتقل کرسکتےہیں، پمپ سرنگوں کے تین سومیل کے نیٹ ورک کو ایک ہفتے میں بھرسکتے ہیں۔
اسرائیل کا منصوبہ سرنگوں کوختم اور سمندری پانی سے انفرااسٹرکچر کو کمزور کرنا ہے۔
تصویر میں اسرائیلی فوجیوں کو غزہ کے ساحلوں پر سیاہ پائپ لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اسرائیلی میڈیاکی شائع ویڈیومیں بھی اسرائیلی فورسز کو پائپوں پر کام کرتے دکھایا گیا ہے۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق سرنگوں کو بھرنے کا اقدام یرغمالیوں کیلئے بھی جان لیواثابت ہوسکتا ہے۔