القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ نے کہا کہ 72 گھنٹے کے دوران ہم نے 135 اسرائیلی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان القسام بریگیڈ کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران درجنوں صیہونی فوجیوں کو ہلاک اور زخمی کیا گیا۔
ترجمان القسام بریگیڈ نے مزید کہا کہ مجاہدین نے مارٹر گولوں اور میزائلوں سے دشمن کے مراکز کو بھی تباہ کیا ہے۔ القسام کے مجاہدین نے دوبدو لڑائی میں اسرائیلی فوجیوں کو جہنم واصل کیا۔
القسام بریگیڈ کے فوجی ترجمان ابوعبیدہ کا مزید کہنا تھا کہ میزائلوں سے اسرائیل کے اندر صیہونی اداروں اور اہداف کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی کی ملاقات ہوئی جس میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کی مذمت کی گئی۔
اسرائیل کی قدیم مسجد پر بمباری، شہدا کی تعداد 17 ہزار سے متجاوز
روسی صدر نے کہا کہ ماسکو دہائیوں سے جاری اسرائیل فلسطین تنازع میں ثالث بن سکتا ہے۔
ایرانی صدرنے کہا کہ مشرق وسطیٰ بالخصوص فلسطین کی صورتحال پر بات چیت کرنا اہم ہے، غزہ میں جو کچھ ہورہا ہے بلا شبہ نسل کشی اور انسانیت کیخلاف جرم ہے۔یہ صرف علاقائی نہیں پوری انسانیت کا مسئلہ ہے۔