اسلام آباد : ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے سال2023 ایئرلائن انڈسٹری کے لیے مثبت قرار دے دیا اور کہا ایئرلائن انڈسٹری نے رواں سال 23 ارب ڈالرسے زائد کا خالص منافع کمایا۔
تفصیلات کے مطابق ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (ایاٹا) نے ایئرلائن انڈسٹری سےمتعلق آؤٹ لک رپورٹ 2023جاری کردی ، جس میں سال2023 ایئرلائن انڈسٹری کے لیے مثبت قرار دیا گیا ہے۔
ایاٹا رپورٹ میں کہا ہے کہ ایئرلائن صنعت 2023 میں مکمل بحالی ہوگئی اور عالمی سطح پر اب ایئرلائن انڈسٹری اسی طرح نارمل سطح پر آگئی۔
رپورٹ میں کہنا ہے کہ عالمی سطح پر ایئرلائن انڈسٹری نے 2023 میں 23ارب ڈالرسے زائد کا خالص منافع کمایا اور آئندہ سال 2024 میں ایئرلائن انڈسٹری کا خالص منافع 25ارب ڈالر تجاوز کر جائے گا۔
ایاٹا نے کہا کہ ایئرلائن شعبہ مکمل طورپرکوروناکے بعد سےاب معمول پرآچکا، سال 2023 مالی طور پر ایاٹا کی توقع سے زیادہ اچھا رہا۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023 کےدوران ایئرلائن انڈسٹری کے خالص منافع میں 2.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ سال 2024 میں ایئرلائن انڈسٹری کا خالص منافع بڑھ کر 2.7فیصد ہوگا۔