بھارت میں وارانسی دیو ناتھ پور پانڈے حویلی کے علاقے میں واقع دھرم شالا کے ایک کمرے سے گزشتہ روز ایک ہی خاندان کے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے چاروں افراد آندھرا پردیش کے رہنے والے تھے اور 3 دسمبر کو کاشی آئے تھے، مرنے والوں میں باپ، بیٹا اور خاندان کے باقی افراد بتائے جارہے ہیں، افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس موقع پر پہنچ گئی، جبکہ چاروں افراد کی شناخت کرلی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ چاروں افراد آندھرا پردیش کے رہنے والے تھے اور 3دسمبر کو کاشی پہنچے تھے، مرنے والوں میں باپ، بیٹا اور خاندان کے باقی افراد بتائے جارہے ہیں، اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، تحقیقات کے لئے فرانزک ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا، کچھ دیر بعد چاروں کی شناخت بھی کرلی گئی۔
دھرم شالا کے نگراں سندر شاستری کے مطابق ان لوگوں نے 3 تاریخ کو ایک کمرہ کرائے پر حاصل کیا تھا، جس کے بعد وہ جمعرات کی صبح کاشی سے نکلنے والے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ شام تک ان کے کمرے کا دروازہ بند رہا، 5 بجے کے قریب جب جھاڑو دینے والا پہنچا اور دستک دینے کے بعد بھی کسی نے دروازہ نہیں کھولا تو اس نے کھڑکی سے اندر کی طرف جھانکا اور اندر کا منظر دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ اس کے بعد اس نے سب کو اس حوالے سے بتایا۔
چوری کے شبہ میں نوجوان کو اُلٹا لٹکا کر بد ترین تشدد، ویڈیو وائرل
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ خودکشی کا معاملہ لگتا ہے تاہم ابھی تک کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا ہے، مرنے والے افراد کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، چاروں نے خودکشی کی ہے یا قتل اس حوالے سے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔