انڈونیشیا نے 20 ممالک کے شہریوں کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد سیاحت کے شعبے کو ترقی دینا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا نے 20 ممالک کے شہریوں کو ویزے کے بغیر اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن ممالک کے شہریوں کو یہ سہولت دی جا رہی ہے ان میں امریکا، چین، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، بھارت، جنوبی کوریا، جرمنی سمیت 20 ممالک شامل ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر سیاحت سندیاگا اونو کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ایک ماہ کی مدت میں ویزا فِری انٹری کے حوالے سے اقدامات کو حتمی شکل دے دے گی۔
- Advertisement -
رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جانب سے یہ اقدامات اپنے سیاحت کے شعبے کو ترقی دینے اور معیشت کو بہتر کرنے کے لیے لیے جا رہے ہیں۔