پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

کینیڈا کے سینما گھروں میں بالی وڈ فلموں کی نمائش کے دوران حملے

اشتہار

حیرت انگیز

کینیڈا کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش کے دوران نامعلوم افراد پُراسرار گیس چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے تین سینما گھروں میں اُس وقت پُراسرار گیس چھوڑی گئی جب لوگ فلم دیکھنے میں مصروف تھے۔

پولیس کے مطابق حملے کے فوراً بعد لوگوں کو سینما گھروں سے نکالنے کیلیے آپریشن شروع کیا گیا جبکہ متعدد شہریوں کو طبیعت ناسازی کے باعث طبی امداد فراہم کی گئی۔

- Advertisement -

یارک ریجنل پولیس کے مطابق چہروں پر ماسک لگائے دو نامعلوم افراد نے سینما گھر میں پُراسرار گیس چھوڑی جس کے باعث لوگ کھانسنے لگے۔ حملے کے وقت لگ بھگ 200 افراد بالی وڈ فلم دیکھ رہے تھے۔

سی بی سی نیوز کے مطابق یارک ریجنل پولیس اس ہفتے پیش آنے والے اسی طرح کے واقعات کے بارے میں پیل اور ٹورنٹو پولیس دونوں سے رابطے میں ہے۔

پیل پولیس نے تصدیق کی کہ برامپٹن کے سینما گھر میں اسی طرح نامعلوم افراد پُراسرار گیس چھوڑ کر فرار ہوئے جس کے بعد شہریوں کو باہر نکالنے کیلیے آپریشن کیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس کے مطابق سکاربورو ٹاؤن سینٹر کے سینما گھر میں نامعلوم شخص بالی وڈ فلم کی نمائش کے دوران بدبودار گیس چھوڑ کر فرار ہوا جس کے بعد لوگوں کو باہر نکالنا پڑا۔

تینوں واقعات میں ملوث ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں