منگل, اپریل 29, 2025
اشتہار

طالب علم میری محبت میں گھر تک پہنچ گیا تھا، مزنا وقاص

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مزنا وقاص نے انکشاف کیا ہے کہ جس اکیڈمی میں پڑھاتی تھی وہاں ایک طالب علم میری محبت میں گھر تک پہنچ گیا تھا۔

اداکارہ مزنا وقاص نے حال ہی میں ویب شو کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر میں آنے والی مشکلات سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے چند انکشافات کیے۔

مزنا وقاص نے بتایا کہ میں کلاس میں پڑھانے گئی اس دوران ایک طالب علم مجھے دیکھے جارہا تھا پھر کہنے لگا کہ میری والدہ کا انتقال ہوگیا ہے ان کی مجھے بہت یاد آتی ہے مجھے آپ اپنی امی جیسی لگتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mizna Waqas (@miznawaqasofficial)

اداکارہ نے بتایا کہ ایک جگہ ساری ٹیچرز کی تصویر رکھی ہوئی تھی اس طالب علم نے وہاں سے میری پاسپورٹ سائز تصویر نکال کر اپنے والٹ میں رکھی ہوئی تھی وہ یہیں پر نہیں رکا، پتا نہیں اس کے ساتھ کوئی دماغی مسئلہ تھا اور وہ میرے گھر تک پہنچ گیا اس نے سالگرہ پر میرے گھر پر میرے ہی سائز کی تصویر بھیجی تھی۔

مزنا وقاص نے بتایا کہ سالگرہ کی تیاری میں مصروف تھی، دروازے پر دستک ہوئی تو میں نے آنٹی سے پوچھا کہ کون ہے وہ کہنے لگیں پارسل آیا ہے پتا نہیں کس نے بھیجا ہے واپس بھیجوں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mizna Waqas (@miznawaqasofficial)

انہوں نے کہا کہ بچپن سے ہی طے تھا کہ میری سوتیلی والدہ کے بھتیجے سے شادی ہونی ہے، والد کے انتقال کے ایک سال بعد ہی ہمارا نکاح ہوگیا تھا، امی کو معلوم تھا کہ میری کسی سے اس طرح کی دوستی نہیں ہے۔

مزنا نے بتایا کہ ہم پارسل واپس کرنے لگے تو رائیڈر کہنے لگا کہ میری نوکری چلی جائے گی میرا کام تو پارسل پہنچانا ہے، میں نے کہا کہ جس نے پارسل بھیجا ہے اس کو کال کرو جب فون کیا گیا تو اس نے اٹھا لیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر میں نے اس کو کلاس سے نکلوا دیا تھا کیونکہ مجھے اس سے ڈر بھی لگنے لگا تھا۔

واضح رہے کہ مزنا وقاص نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے باجی‘ میں’رخشی‘ کا منفی کردار نبھایا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں