جمعہ, دسمبر 20, 2024
اشتہار

ابرار احمد کی جگہ کونسا کھلاڑی آسٹریلیا جائے گا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے اسپنر ابرار احمد انجری کا شکار ہوگئے ان کی جگہ آف اسپنر ساجد خان کو آسٹریلیا طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے آف اسپنر ساجد خان کو تیاری کا اشارہ دے دیا ہے، ابرار احمد پی ایم الیون کے خلاف میچ میں دائیں پیر میں تکلیف ہوئی تھی۔

ابرار احمد کا ایم آر آئی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ کل موصول ہوگی، میڈیکل پینل رپورٹ دیکھ کر انجری کی نوعیت کا اندازہ لگائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ  ٹیم اور آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کے درمیان کینبرامیں جاری چار روزہ میچ کے تیسرے دن پاؤں میں تکلیف کے باعث  ابرار احمد نے صرف 8 اوورز کرائے اور انہیں میدان سے باہر جانا پڑا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق  25 سالہ ابرار احمد کو ایم آر آئی اسکین کے لیے بھیج دیا گیا  ہے ۔ ابرار نے چار روزہ میچ میں اب تک 27 اوورز کرائے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف 14 دسمبر سے ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔

تین میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ پرتھ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبرن اور سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو سڈنی میں کھیلا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

علی حسن
علی حسن
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں

مزید خبریں