اشتہار

پی اے ٹی،اتحادیوں کا تحریکِ انصاف کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان عوامی تحریک اوراس کی اتحادی جماعتوں نے تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں، نواز شریف جعلی انتخابات کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

لاہور میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کی اتحادی جماعتوں، مسلم لیگ قاف، مجلس وحدت مسلمین اور سنی اتحاد کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے کل اسلام آباد جلسے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ تحریک انصاف کے موقف سے مکمل اتفاق ہے، مکمل مشاورت نہ ہونے کے باعث اسلام آباد جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔ مشاورت مکمل نہ ہونے کی ایک وجہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی علالت اور علامہ راجہ ناصر عباس کا غیر ملکی دورہ ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نوازشریف باطل الیکشن کے ذریعے وزیر اعظم بنے، انہیں تسلیم نہیں کرتے، پرویز رشید کی زبان اُن کے کنٹرول میں نہیں، وہ بتائیں کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو کس کا ہے، نوازشریف اس بیان کا نوٹس لینا چاہیئے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں