جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کراچی : زمان ٹاون تھانے کی حدود سے ملنے والی گولیاں لگی لاش کس کی نکلی ؟ اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : زمان ٹاون تھانے کی حدود سے ملنے والی گولیاں لگی لاش پولیس انفارمر کی نکلی، پولیس حکام کا کہنا ہے ابراہیم کو گھر اغوا کرکے قتل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے زمان ٹاون تھانے کی حدود سے گولیاں لگی لاش ملنے کے واقعے میں جاں بحق نوجوان مبینہ طور پر پولیس کا انفارمر نکلا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 24سالہ ابراہیم کے نام سے ہوئی، مقتول ابراہیم حیدری لاشاری پاڑہ کا رہائشی تھا۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ ابراہیم کو گھر سے مسلح ملزمان اغوا کر کے لےگئے تھے، جس کے بعد ابراہیم کو کورنگی ساڑھے تین میں لاکر قتل کیا گیا ہے، جائے وقوعہ سے 30بور گولیوں کے 2 خول ملے ہیں۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ واردات کسی ذاتی رنجش کاشاخسانہ لگتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

مقتول کے بھائی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ میرے بھائی کو رات ساڑھے تین بجے اغواء کیا گیا، چار بندے گھر سے اٹھا کر لے گئے تھے،صبح پتہ چلا اسے مار دیا گیا ہے۔

بھائی کا مزید کہنا تھا کہ بھائی کی بیوی نے نا پولیس کو بتایا نا ہمیں خبر دی ، صبح علاقے میں آکربتایا شوہر کو ماردیا ہے اور غائب ہوگئی، مقتول بھائی کی بیگم بھی لاپتہ ہے کوئی رابطہ نہیں، میرا بھائی پولیس کا انفارمر تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں