شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی اکبر کا کہنا ہے کہ لڑکیاں میری آنکھوں سے جلتی ہیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں‘ میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ آمنہ الیاس نے شرکت کی، پروگرام کے سیگمنٹ ’پردہ اٹھا دیں‘ میں احمد علی اکبر نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
میزبان نے پوچھا کہ آپ کو جانوروں سے اتنا پیار ہے کہ ایک بار چڑیا گھر میں کھو گئے تھے؟
احمد علی اکبر نے بچپن کا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ میں دوحہ کے چڑیا گھر میں تھا، مجھے جانوروں سے بہت پیار ہے، جب چڑیا گھر بند ہونے وقت گم جائیں تو اس سے زیادہ خطرنات بات کوئی نہیں ہوسکتی تھی۔
اداکار نے بتایا کہ رات ہوچکی تھی سب بند ہوچکا تھا اور میں ڈھونڈ رہا ہوں کہ میرے گھر والے کہاں ہیں اور باہر کا راستہ کدھر ہے، میں ایک جگہ بیٹھا رو رہا تھا ایک صاحب آئے ان کو اردو آتی تھی وہ مجھے لے کر گئے تھے اور گھر والوں سے ملوایا تھا۔
انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اچھا تجربہ تھا میں نے اپنے لیے شیروں کی آنکھوں میں اپنے لیے بھوک دیکھی تھی۔
میزبان نے سوال کیا کہ ’کیا احمد لڑکیوں سے یہ سنتے ہیں کہ آپ کی آنکھیں بہت اچھی لگتی ہیں؟
احمد علی اکبر نے کہا کہ بچپن سے اپنی آنکھوں کی تعریف سنتا آرہا ہوں، لڑکیاں جلتی ہیں تبھی یہ کہتی ہیں کہ میری آنکھیں انہیں بہت اچھی لگتی ہیں اور آئی لیشز دینے کا بھی کہتی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں احمد علی اکبر نے کہا کہ ٹی وی کمرشلز میں دیکھ کر اساتذہ کا رویہ تبدیل ہوگیا اور نئے رشتے دار بھی پیدا ہوگئے جنہیں خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بغیر رہ سکتا ہوں لیکن ویڈیو گیمز کے بغیر نہیں رہ سکتا، ویڈیو گیمز میں بچپن سے کھیلتا آرہا ہوں، میرا یہ ماننا ہے کہ ہمارا کام بھی مل کر ویڈیو گیمز میں آجائے گا۔