بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

آپ بتانے والے کون ہیں مجھے میرے پیسوں کا کیا کرنا ہے؟ زویا اختر برہم

اشتہار

حیرت انگیز

زویا اختر ’دی آرچیز‘ پر تنقید کرنے والوں پر برہم ہوگئیں، ہدایت کارہ نے کہا کہ آپ بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ مجھے میرے پیسوں کا کیا کرنا ہے؟

ڈائریکٹر زویا اختر کا اپنی نئی فلم ’دی آرچیز‘ پر اقربا پروری کے حوالے سے لگنے والی الزامات پر کہنا تھا ہے یہ سب بے وقعت ہے۔ کوئی بھی شخص مجھے یہ بتانے والا کون ہوتا ہے کہ میں اپنے پیسے کہاں استعمال کروں۔

بالی وڈ فلم میکر نے اقربا پروری کی بحث پر اپنا موقف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور فلمساز جو بھی کرنا چاہتی ہیں یہ کرنے کا انھیں پورا حق ہے۔

- Advertisement -

زویا کی ’دی آرچیز‘ حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، جس میں بھارتی فلم انڈسٹری میں سات نئے چہروں کی متعارف کروایا گیا ہے۔ نئے اداکاروں میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان، آنجہانی سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور اور امیتابھ بچن کی پوتی آگستیہ نندا بھی شامل ہیں۔

فلم کے ہدایت کار زویا اختر نے 7 دسمبر کو ریلیز ہونے والی فلم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اس کا دفاع کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ ’بے وقعت‘ سی چیز ہے، آخری بات یہی ہے کہ کوئی بھی مجھے یہ نہیں بتا سکتا کہ مجھے اپنے پیسوں کا کیا کرنا ہے۔

انھوں نے کہا کہ جب آپ یہ کہتے ہیں کہ سہانا خان کو میری فلم میں کام نہیں کرنا چاہیے تو یہ بالکل بے معنی سی بات ہے۔ یہ آپ کی زندگی کو تبدیل نہیں کرے گا چاہے وہ میری فلم میں ہوں یا نہیں۔

زویا اختر نے کہا کہ میرے والد (جاوید اختر) گمنامی سے آئی اور اپنی جگہ بنائی۔ میں انڈسٹری میں پیدا ہوئی اور پرورش پائی ہے اور مجھے پورا حق ہے کہ میں جو بھی کرنا چاہوں اس کی پیروی کروں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں