پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

اسرائیل کو ٹینک کے گولے بھیجنے کے لیے امریکا نے کانگریس کو بائی پاس کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: غزہ میں قتل عام کے لیے امریکا اسرائیل کی مدد میں پیش پیش ہے، اسرائیل کو ٹینک کے گولے بھیجنے کے لیے امریکا نے کانگریس کو بھی بائی پاس کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اسرائیل کو ٹینک کے ہزاروں گولے فروخت کرنے کی منظوری کانگریس کو بائی پاس کر کے دی ہے۔

کانگریس کی منظوری کے بغیر امریکا اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرے گا، امریکی محکمہ خارجہ نے پینٹاگون کو اسلحہ بیچنے کی منظوری دے دی ہے، اسرائیل امریکا سے آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ کے تحت 106.5 ملین ڈالرز کے ٹینک کے گولے خریدے گا۔

- Advertisement -

امریکی اخبار بلومبرگ کے مطابق امریکا خاموشی سے ہتھیار اسرائیل بھیج رہا ہے، جس میں ہیلی کاپٹرز، میزائل اور بارودی سامان شامل ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا 7 اکتوبر کے بعد سے 10 ہزار ٹن سے زیادہ ملٹری امداد بھیج چکا ہے۔

دنیا کے دیگر طاقتور ممالک کا امریکا کے ویٹو پر سخت رد عمل سامنے آ گیا

ترجمان پینٹاگون نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس کی منظوری کے بغیر گولے فروخت کی اجازت دے دی، معاہدے کے تحت اسرائیل کو ٹینک کے 14 ہزار گولوں کی فروخت ہوگی، دوسرے پیکج میں اسرائیل کو مزید 45 ہزار گولے دیے جائیں گے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ امریکا کی قومی سلامتی کے مفادات میں اسرائیل کو گولے فراہم کیے جا رہے ہیں، گولوں کی فراہمی امریکی فوج کی انوینٹری سے ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا نے غزہ میں قتل عام پر اسرائیل کی مکمل حمایت کا اعلان کر رکھا ہے، جس سے اسرائیل کے وحشی پن میں اضافہ ہو چکا ہے، اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خان یونس اور رفح میں گھروں کو نشانہ بنایا، وسطی غزہ میں میڈیکل کمپلیکس کے قریب آبادی پر بھی بمباری کی گئی، اور 170 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیل غزہ پر وحشیانہ بمباری کر کے 17700 سے زائد فلسطینی شہید کر چکا ہے، جن میں 7729 بچے شامل ہیں، اسرائیلی بمباری سے 47 کھلاڑی بھی شہید ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں