جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

انڈر 19 ایشیا کپ، بھارت کا پاکستان کو جیت  کے لیے 260 رنز کا ہدف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے انڈر 19 ایشیا کپ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 259 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق دبئی میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنائے یوں گرین شرٹس کو جیت کے لیے 260 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی ابتدائی دو وکٹیں جلد حاصل کر لی تھیں تاہم اس کے بعد بلیو شرٹس بیٹنگ سنبھل گئی۔ بھارت کی پہلی وکٹ 39 اور 46 کے مجموعی اسکور پر گری، جس کے بعد اوپنر آدرش سنگھ اور کپتان ادے شرن کے درمیان 93 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔

- Advertisement -

 

بھارت کی جانب سے آدرش سنگھ، ادے شرن اور سچن دھاس نے نصف سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 62، 60 اور 58 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں محمد ذیشان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 46 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عامر حسان، عبید شاہ نے دو، دو جب کہ عرفات منہاس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں