جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ویڈیو: امریکی ریاست میں بگولوں نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک درجنوں زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

نیش وِل: امریکی ریاست ٹینیسی میں بگولوں نے تباہی مچا دی، 6 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز وسطی ٹینیسی میں طوفان اور شدید ترین موسم نے تباہی مچا دی، خوف ناک بگولوں نے متعدد گھروں کو تباہ کر دیا، اور مختلف حادثات میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں سے تین اموات نیش وِل میں ہوئیں۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق ٹورنیڈو کے باعث درجنوں مکانات تباہ ہو گئے ہیں اور مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بگولے سے زبردست دھماکا ہوا۔

- Advertisement -

بگولوں سے متعدد شہروں میں گھروں اور کاروبار کو نقصان پہنچا، مختلف علاقوں کے فائر ڈپارٹمنٹس اور کاؤنٹی حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر تصاویر بھی پوسٹ کی گئیں جن سے مکانات کو ہونے والے نقصانات کا اندازہ ہوتا ہے۔

ریاستی دارالحکومت نیش وِل سے 30 میل مغرب میں واقع ڈکسن کاؤنٹی کی پولیس کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی کے شمالی حصے میں کئی علاقوں میں نقصان ہوا ہے، طوفان اور بگولوں میں درخت اور بجلی کی لائنیں گر گئیں اور سڑکیں بند ہو گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں