پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

’اسرائیلی قیدیوں کو فوجی طاقت کے ذریعے رہا نہیں کیاجا سکتا‘

اشتہار

حیرت انگیز

القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ کسی بھی قیدی کو مذاکرات کے بغیر رہا نہیں کیا جائےگا اسرائیلی قیدیوں کو فوجی طاقت کے ذریعے رہا نہیں کیاجا سکتا۔

ترجمان القسام بریگیڈ ابوعبیدہ نے کہا کہ نیتن یاہو مذاکرات کے بغیر قیدیوں کو واپس نہیں لا سکتے ایک قیدی کا قتل طاقت سےرہائی  کی کوشش کانتیجہ ہے اسرائیلی فوجیوں نے ایک قیدی کو چھڑانے کی کوشش کی تھی لیکن اسرائیلی کوشش کو ناکام بنایا اور کئی اسرائیلی فوجی مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی قیدی  ہلاک ہوا، بیت حنون سےخان یونس تک180اسرائیلی گاڑیوں کو تباہ کیا جب کہ عسقلان، اشدود اور دیگر کئی اسرائیلی شہروں کوبھی نشانہ بنایا ہم اسرائیلی حملوں کو ناکام بنا کر آگے بڑھ رہے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی فتح کا واحد دعویٰ عام شہریوں کاقتل اور انفراسٹرکچر پر حملے ہیں، اسلامی ممالک کےلوگ اسرائیل کے خلاف احتجاج کریں ہمارےمجاہدین ثابت قدم ہیں اور لڑنے کے موقع کے انتظار میں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں