پیر, نومبر 18, 2024
اشتہار

دنیا کے ایجنڈے میں فلسطین سب سے اوپر ہے، محمد اشتیہ کی اے آر وائی سے گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسرائیلی جارحیت سے دوچار فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے ایجنڈے میں فلسطین سب سے اوپر ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلسطین کے وزیراعظم محمد اشتیہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا کے ایجنڈے میں فلسطین کا مسئلہ سب سے اوپر ہے۔

فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے قطر میں 21 ویں سالانہ دوحہ فورم کے موقع پر پاکستانی چینل اے آر وائی سے گفتگو میں کہا کہ جب تک فلسطینی اپنی سرزمین پر مرضی سے حکومت نہیں بنا لیتے ایجنڈا سرفہرست رہےگا۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیل کا مقصد فلسطینی زمین کی جغرافیائی تبدیلی اور اسے مالی طورپرمفلوج کرنا ہے۔

محمد اشتیہ نے کہا کہ اسرائیل نے زندگی کے ہر حصے کو تباہ کرنے کی ٹھانی ہوئی ہے۔ فلسطین کو بنیادی ضروریات زندگی کیلئے بھی امداد کی ضرورت ہے۔ فلسطین کو آج مدد چاہیے کل شاید دیرنہ ہو جائے۔

محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ او آئی سی رکن ممالک کی امداد پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فلسطینیوں کی اس وقت جو حالت ہے مزید امداد کی ضرورت ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں