پیر, دسمبر 30, 2024
اشتہار

عائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی؟

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل عائشہ عُمر نے ہمیشہ کے لئے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ان کے اس فیصلے سے ان کے مداح مایوسی کا شکار ہوگئے ہیں۔

عائشہ عُمر حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوڈکاسٹ شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی شادی، ’می ٹو‘ مہم، اپنی بیرون ملک روانگی اور لڑکیوں کے تحفظ سے متعلق موضوعات پر کھل کر بات کی۔

معروف اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ اُن کے بھائی ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں اور اب وہ خود بھی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کررہی ہیں۔

- Advertisement -

شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ کی خواہش ہے کہ میری شادی کسی ترکش یا یورپی مرد سے ہو۔

عائشہ عمر کا اپنی والدہ سے متعلق کہنا تھا کہ میری والدہ 30 سال کی عُمر میں بیوہ ہوگئی تھیں اور پھر میری والدہ نے اکیلے میری اور میرے بھائی کی پرورش کی، اُنہوں نے ہماری خاطر بہت سی مشکلات کا سامنا کیا، انہوں نے کہا کہ میری والدہ میرے پاکستان میں کام کرنے کے خلاف تھیں۔

عائشہ عمر کا ’می ٹو‘ مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ“میں اس مہم کی حمایت کرتی ہوں کیونکہ میں بھی جنسی ہراسانی کا شکار ہوچکی ہوں، پہلی بار تین سال کی عُمر میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اداکارہ نے انکشاف کیا کہ میرے تجربے کے مطابق کراچی کے مقابلے میں لاہور زیادہ محفوظ شہر ہے کیونکہ دو مرتبہ کراچی میں مجھے ڈاکووْں نے لوٹنے کی کوشش کی، یہاں لوگ راہ چلتی عورت کو تنگ کرتے ہیں جبکہ لاہور میں صورتحال اس سے مختلف ہے۔

شادی اس لیے کامیاب ہے شوہر بالی ووڈ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے! پرینیتی

اداکارہ نے اپنے پاکستان چھوڑنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں، اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاست دانوں نے پاکستان کے حالات کو بدتر کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں