جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا واقعہ!

اشتہار

حیرت انگیز

بولر گیند کرائے اور وہ وکٹوں کو لگ جائے لیکن پھر بھی بیٹر کو آؤٹ قرار نہ دیا جائے تو یہ دیکھ کر سب حیران ہی رہ جائیں گے نا۔

کرکٹ ایک دلچسپ کھیل ہے جس کی تاریخ کئی منفرد واقعات سے بھری ہوئی ہے میدان میں بعض اوقات ایسے نا قابل یقین واقعات پیش آ جاتے ہیں جن کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر بھی یقین کرنا مشکل ہوتا ہے جیسا کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک مقامی میچ کے دوران ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرکٹ کی تاریخ کا یہ حیران کن واقعہ آسٹریلیا کے دارالحکومت کینبرا میں ویسٹرن ڈسٹرکٹس کے مابین تھرڈ گریڈ میچ کے دوران پیش آیا جس میں بولر نے گیند کرائی جو بیٹر کے بلے کے بجائے وکٹوں کو لگی لیکن پھر بھی بیٹر کو آؤٹ نہیں دیا گیا اور یہ منظر جس نے بھی دیکھا وہ حیران رہ گیا۔

- Advertisement -

اس سارے واقعہ کا پیش منظر یہ ہے کہ بولر نے گیند کرائی جو وکٹوں کو لگی اور درمیانی وکٹ بیلز کے نیچے سے نکل گئی تاہم اس کے باوجود نہ ہی وکٹوں پر رکھی بیلز میں سے کوئی ایک زمین پر گری اور نہ ہی کوئی وکٹ مکمل طور پر زمین سے اکھڑی، جس پر امپائر نے بیٹر کو ناٹ آؤٹ قرار دیا۔

ایم سی سی کے قانون 29.1 کے مطابق بلے باز کو تب تک بولڈ آؤٹ نہیں قرار دیا جاسکتا ہے جب تک اسٹمپ کے اوپر سے کم از کم ایک بیل مکمل طور پر نہ گرے یا کم ازکم ایک یا اُس سے زیادہ اسٹمپ مکمل طور پر زمین سے نہ اُکھڑ جائیں۔

 

سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین کرکٹ کی تاریخ کا یہ حیران کن منظر دیکھ چکے ہیں اور اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ ایسا زندگی میں صرف ایک بار ہی دیکھنے کو مل سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں