ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اوگرا نے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اوگرا نے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا اور صارفین کوسماعت کیلئے آن لائن رسائی بھی نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی قیمت میں 137.62 فیصداضافے کی درخواست کے معاملے پر اوگرا نے گیس صارفین کی اکثریت کو سماعت میں شرکت سے محروم کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اوگرا صوبائی دارالحکومتوں میں سماعتوں کا انعقاد کررہا ہے، دیگر تمام شہروں کے صارفین کوسماعت کیلئے آن لائن رسائی بھی نہیں دی گئی ، مختلف شہروں سے گھریلو صارفین کی اکثریت سماعت میں شریک نہیں ہوسکے گی۔

بجلی قیمتوں کے معاملے پر نیپرا اتھارٹی تمام سماعتیں ہیڈکوارٹر میں کرتی ہے اور نیپراسماعتوں میں عوامی آراء کیلئےآن لائن رسائی فراہم کی جاتی ہے۔

رجسٹراراوگرا نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومتوں میں سماعتوں کا انعقاداوگراقوانین میں شامل ہے، اوگرا کےقدرتی گیس قوانین میں یہ چیز شامل کی گئی ہے، سماعت سے متعلق اشتہار میں تحریری تجاویز مانگی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صارفین اوگراکوتحریری تجاویز ارسال کرتے ہیں ، اگر کوئی ڈیمانڈ کرےتو صرف اسی کو آن لائن لنک فراہم کیا جاتا ہے اور قانون کے مطابق عوامی گیس سماعتوں کا سالانہ بجٹ رکھا جاتا ہے ساتھ ہی اوگرا لائسنسنگ سے اپنے سماعتوں کے اخراجات پورے کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں