ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حماس کا حملہ جنگ کا نقطہ آغاز نہیں ہے۔
قطر میں دوحہ فورم سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ لوگ 7 اکتوبر کے حملے کو غزہ پر جنگ کا نقطہ آغاز نہ سمجھیں۔
امیرعبداللہیان نے اس بات پر زور دیا کہ اگرچہ ایران کو حملے سے پہلے اس بارے میں علم نہیں تھا حماس اسرائیلی قبضے کے خلاف آزادی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہے۔
- Advertisement -
انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ یہ [لڑائی] پہلے ہی لبنانی محاذ اور یمنی محاذ تک پھیل چکی ہے، اور یقیناً یہ ہمارے پراکسی گروپ نہیں ہیں، نہ اسرائیل اور نہ ہی امریکہ حماس کو ختم کر سکتے ہیں چاہے وہ غزہ میں 10 سال بھی خرچ کر لیں۔