جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

عمرے کی ادائیگی کے بعد لباس کے انتخاب پر تنقید، فریال مخدوم نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو جدہ میں حالیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنے لباس کے انتخاب پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس پر انھوں نے ردعمل دیا ہے۔

فریال نے سعودیہ پہنچنے پر عمرے کی ادائیگی کے بعد ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ میں شرکت کرتے ہوئے مغربی طرز کا لباس منتخب کیا تھا۔ پاکستانی نژاد باکسر کی بیونی نے اپنا نقطہ نظر شیئر کرنے اور غلط فہمیوں کو واضح کرنے کے لیے انسٹاگرام کا سہارا لیا اور ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے۔

- Advertisement -

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘میں دنیا بھر سے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ شرکت کی تھی۔

اس فیسٹیول میں فریال مخدوم نے سلور ریشمی گاؤن پہنا تھا جو کہ مغربی طرز کی وجہ سے انٹرنیٹ صارفین کو بالکل پسند نہیں آیا۔ صارفین کو یہ بات بھی اچھی نہیں لگی کہ عمرے کی ادائیگی کے فوراً بعد فریال نے ایسا لباس پہنا۔

انھوں نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ مجھے کسی کو کچھ سمجھانے کی ضرورت نہیں تاہم میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پہلے بھی کئی بار عمرہ ادا کرچکی ہوں لیکن اس بار میں نے عمرہ کرنے کا پہلے سے ارادہ نہیں کیا ہوا تھا۔

’ریڈ سی فلم فیسٹیول‘ کے لیے میں سعودیہ گئی تھی تو تو مکہ مکرمہ بھی چلی گئی جو وہاں سے محض ایک گھنٹے کے فاصلے پر تھا جبکہ فلم فیسٹیول کے لیے میں نے اپنا لباس پہلے سے چنا ہوا تھا۔

فریال نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ آپ سب میری رہنمائی کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر میں بھی ایک انسان ہوں۔ ہم سب ہی گناہ گار ہیں اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں