منگل, جون 10, 2025
اشتہار

جدہ سے ریاض کو ملانے کیلئے جدید ریلوے منصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب کے صدر مقام ریاض کو اہم مغربی ساحلی شہر جدہ سے ملانے کے لیے ریلوے لائن بچھانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق منصوبے کی منظوری کے بعد 950 کلومیٹر طویل ریلوے لائن پر 2024 کی پہلی سہ ماہی سے کام شروع ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق منصوبے پر عملدر آمد کےلیے متعدد غیر ملکی کمپنیوں سے گفت و شنید جاری ہے۔

تاہم امریکی اور یورپی جوائنٹ وینچر سے معاہدہ طے ہونے کے قریب ہے۔ چھ مراحل پر مشتمل یہ منصوبہ سات سال میں مکمل ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں