سیالکوٹ : پب جی گیم پر دوستی کے بعد پسند کی شادی کرنے والے لڑکے کو قتل کردیا گیا ،لواحقین نے الزام لگایا لڑکی کے باپ نے قتل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے انیس سالہ حسنین علی کی پب جی پر لڑکی سے دوستی ہوئی ، جس کا ڈراپ سین قتل پر ہوا، غیرت کے نام پر حسنین علی کو قتل کردیا گیا۔
لواحقین نے بتایا کہ حسنین علی نے ضلع گجرات کی لڑکی ایمن سے پب جی گیم پر دوستی ہوئی تھی، انہوں نے دو ماہ قبل کوٹ میرج کی تھی اور لڑکی کو گھر لے آیا تھا۔
جس کے بعد مقتول حسنین علی ایک ماہ قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا ، تھانہ بڈیانہ پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے لڑکے کی تلاش کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دی، گزشتہ روز مقتول کی لاش گجرات کے جنگل سےملی۔
پولیس نے نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا، لواحقین کے مطابق حسنین علی کا قتل لڑکی کے والد نے کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ملزم قتل کے بعد سعودی عرب فرار ہو گیا جبکہ لڑکی اوردیگر گھر کے افراد گھر کو تالا لگا کرفرار ہوگئے، جس کی تلاش کیلئے پولیس چھاپپ مار رہی ہیں۔