ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

’افغانستان میں 5.2 شدت کا زلزلہ‘

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج افغانستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق صبح 7.35 پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جس کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو گئے۔

- Advertisement -

دوسری جانب لوئر دیر اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں تھا۔

اسرائیلی فوجی کی فلسطینی دکان میں توڑ پھوڑ کی ویڈیو آگئی

زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ مکین کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں