اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

لبنان پر حملے میں امریکی وائٹ فاسفورس بم استعمال کیے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی اخبار کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسرائیل نے لبنان پر حملے میں امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا بے ساختہ استعمال کیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان پر وائٹ فاسفورس بم حملے میں 9 شہری زخمی ہوئے تھے، وائٹ فاسفورس بم حملے سے لگنے والی آگ سے 4 گھر بھی تباہ ہوگئے تھے۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان پر امریکی ساختہ وائٹ فاسفورس بموں کا حملہ اکتوبر میں کیا گیا تھا۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے شدید بمباری کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 200 فلسطینی شہید ہوگئے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق شہداء کی مجموعی تعداد 18 ہزار 200 ہوگئی ہے جبکہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہیں، جنہیں طبی سہولیات بھی میسر نہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ سے درجنوں افراد کو اغواء بھی کرلیا ہے۔

الجزیرہ ٹی وی رپورٹر کے والد اسرائیلی حملے میں شہید

ترجمان القسام بریگیڈ کے مطابق انہوں نے تل ابیب پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جبکہ خان یونس کے شمالی محاذ پر دو اسرائیلی ٹینکوں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس کی وڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں