حج کے خواہشمند افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ حکومت نے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ بڑھا دی۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی میں 10روز کی توسیع کر دی گئی سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں 22 دسمبر تک جمع کرا سکتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب ہوں گے۔ گزشتہ 5سال کےدوران حج کرنےوالے درخواست دینےکےاہل ہیں۔
وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی کی مدت 10روز بڑھائی جارہی ہے، انیق احمد کا کہنا تھا کہ سرکاری ریگولر حج اسکیم ، اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
گزشتہ روز تک سرکاری اسکیم کے تحت 40 ہزار 175 درخواستیں جمع کی گئیں۔
خیال رہے اب تک سرکاری حج اسکیم کے کوٹے کے تحت صرف ایک تہائی درخواستیں جمع ہو سکی ہیں، حج اخراجات ایک لاکھ سستا ہونے کے باوجود فی کس قربانی سمیت تقریباً 11 لاکھ روپے ہیں جبکہ کم دورانیے کا حج متعارف کرانے کے باوجود بیرون ملک پاکستانیوں کی حج میں عدم دل چسپی سامنے آ رہی ہے۔