چین کے صدر شی جن پنگ سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے دورے میں دونوں ممالک کے بارے میں اہم اور اسٹریٹجک امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ ویتنامی صدر وو وان تھان کی دعوت پر خصوصی طیارے کے ذریعے ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے ہیں۔ ویتنام کے وزیراعظم فام من چن سمیت اعلیٰ حکام نے چینی صدر کا گینگ وے پر پُرتپاک استقبال کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
اس موقع پر چینی صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ ویتنامی رہنماؤں کے ساتھ دونوں ممالک اور جماعتوں کے درمیان تعلقات کی سمت کے بارے میں اہم اور اسٹریٹجک امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔